نیب نے کیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 فروری 2018 19:27

نیب نے کیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء) نیب نے کیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نیب نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار رکھی ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق نیب نے کیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی تا کہ کیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری کو عمل میں لایا جا سکے۔