ؓ پاکستان کو وقت گذارنے والی سیاست سے چھٹکارہ دلانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھرپور کردار ادا کریں گے،

قوم شادیوں اور شادیانوں کی سیاست کو مسترد کر چکی ہے، علی اکبر گجر

پیر 19 فروری 2018 19:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال میں پاکستان کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہیں جس کے ساتھ ہمارے لئے خطرات میں بھی اسی تناسب سے اضافہ ہو رہا ہے، دنیا کی نظریں عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت کو مفلوج کرنے پر مرکوز ہیں، نادان سیاست دانوں کی بچگانہ خواہشات کی وجہ سے ملک پر کسی بھی قسم کی پابندیاں یا قدغنیں لگائی گئیں تو اغیار کے ساتھ اس میں اپنوں کا بھی کردار بھی ہوگا۔

جاری کردہ بیاں میں علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان کو وقت گزارنے والی سیاست سے چھٹکارہ دلانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن بھرپور کردار ادا کریں گی․قوم شادیوں اور شادیانوں کی سیاست کو مسترد کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ موجودہ علاقائی، عالمی صورتحال کے تناظر میں پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے پاکستان عالمی سیاست ہی نہیں دنیا کی معیشت کے لئے بھی اہم ترین کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں آچکاہے، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے بعد ملک میں عالمی سطح کے مواصلاتی نظام اور پاکستان کو دنیا کے ساتھ جوڑنے کے لئے پاک چین اقتصادی راہدری ملک و قوم کے ساتھ دنیا کی ان اقوام پر بھی احسان ہے جو گرم پانیوں تک رسائی کے لئے صدیوں سے کوشاں تھیں۔

علی اکبر گجر نے کہا کہ ملک کو اس وقت محمد نواز شریف کی دانائی اور تدبر کی ضرورت ہے تاکہ قوم پاک چین اقتصادی راہداری کے مکمل فوائد سے استفادہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :