بلدیہ کورنگی کا تمام شعبوں میں عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے اقدامات کو تیز کر نے کا فیصلہ

پیر 19 فروری 2018 19:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر ضلع کورنگی میں بلدیاتی امور کی انجام دہی اور جاری علاقائی ترقیاتی کاموں میں تیزی ،عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی سربراہان کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف زونز کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری علاقائی ترقی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

علاقائی دورے پر عوامی وفود سے بھی چیئر مین سید نیئر رضا نے ملاقات کی اور اُن کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ علاقائی ترقیاتی کاموں ،علاقائی مسائل اور محکمانہ کاوکردگی کے جائزے کے لئے سرپرائز وزٹ کروں گا اگر کسی بھی علاقے میں مسائل ،جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار میں سست روی پائی کی تو متعلقہ ذمہ دران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے عوامی خدمات کے حوالے سے اپنے اقدامات تیز کریںعلاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا ئی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نے کہاکہ ہم اپنی عوام کو مایوس نہیں کرینگے محدود وسائل کے باجوود سچے عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ علاقائی ترقی اور بلدیاتی مسائل کے حل کو یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ تمام شعبوں میں عوام کو سہولتوں کی فراہمی ہمارا عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں بلدیہ کورنگی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کو تکمیل تک پہنچا کر مثالی معاشر ہ قائم کریںگے۔ چیئرمین بلدیہ کورنگی نے عوام سے اپیل کی کہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے اقدامات میں ہمارا ساتھ دیں کوڑا کرکٹ اور گندگی شاہراہوں اور گلیوں میں پھیلانے سے گریز اور ایسا کرنے والوں کا محاسبہ کریں تاکہ باہمی کوششوں کے ذریعے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جاسکے۔