سندھ میں مویشیوں کے دودھ میں اضافے کرنے والی ادویات پر پابندی عائد

پیر 19 فروری 2018 19:33

سندھ میں مویشیوں کے دودھ میں اضافے کرنے والی ادویات پر پابندی عائد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) حکومت سندھ نے انڈر سیکشن 144 (6) سی آر پی سی کے تحت مویشیوں کے دودھ میں اضافہ کرنے والے انجیکشنز بشمول بووائن سوماتو، ٹروفن (rBST) اور ان سے متعلقہ ڈرگز کی خرید و فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سیکشن 188 پی پی سی کے تحت تحریری طور پر سیکشن سی آر پی سی کی خلاف ورزی پر شکایات کا اندراج کرے۔

متعلقہ عنوان :