آل آئرن اسٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی کے سی سی آئی کے صدر سے ملاقات

کاروباری ٹیکسز، امن وامان کی صورتحال، بلدیاتی کاموں میں تاخیر، پاکستان اسٹیل مل کی بحالی و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

پیر 19 فروری 2018 19:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) آل آئرن اسٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے وفد نے صدر حماد پونا والا کی قیادت میں دیگر عہدیداران عباس جلالی، جاوید شکور، عارف کریم اور شفیق سکھر والا کے ہمراہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر مفسر عطا ملک سے کے سی سی آئی کے دفتر میں ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وفد نے کاروباری ٹیکسز، امن وامان کی صورتحال، بلدیاتی کاموں میں تاخیر، پاکستان اسٹیل مل کی بحالی اور تاجروں و دکانداروں کے درپیش مسائل سے متعلق دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے آل آئرن اسٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر حماد پونا والا کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں حماد پونا والا نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجروں کی سرپرستی کرنے والی تنظیم ہے، کے سی سی آئی نے چھوٹے تاجروں و دکانداروں کے مسائل کے حل کیلئے ماضی میں بھی نہ صرف آواز بلند کی بلکہ عملی طور پر کام کر کے دکھایا۔

انہوں نے صدر کے سی سی آئی مفسرعطا ملک کی جانب سے وفد کو وقت دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ کے سی سی آئی ہمارے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ مفسرعطا ملک نے کہا کہ کے سی سی آئی کے دروازے ماضی میں بھی آپ لوگوں کے لئے کھلے ہوئے تھے، آئندہ بھی کھلے رہیں گے۔ صدر مفسر عطا ملک نے صدر حماد پونا والا اور وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائیں گی۔

وفد میں آل آئرن اسٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر عباس جلیل، نائب صدر جاوید شکور، سیکرٹری جنرل رضوان سکھر والا، فنانس سیکریٹری عارف بھائی مالایا، پیٹرن انچیف شفیق سکھر والا، فاروق جعفرانی، مصطفی لاکنڈ والا، اختر سعید، نعمان پیرانی، شاہد، صادق، عمران، نعمان، کامران، زین شجاع، عبدالرزاق، احمد رضا، حمزہ نور، اقبال و دیگر بھی شامل تھے۔