پاکستان وسائل کے لحاظ سے مالا مال ہے، بہتر مینجمنٹ، منصفانہ وسائل کی تقسیم کے ذریعے ملک کے مسائل حل کر سکتے ہیں،سینیٹر سراج الحق

پیر 19 فروری 2018 19:33

پاکستان وسائل کے لحاظ سے مالا مال ہے، بہتر مینجمنٹ، منصفانہ وسائل کی ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان وسائل کے لحاظ سے مالا مال ہے، بہتر مینجمنٹ، منصفانہ وسائل کی تقسیم کے ذریعے ملک کے مسائل حل کر سکتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں دنیا آگے ہاتھ پھیلانے کی بجائے اصولوں پر سمجھوتہ کے بغیر نوجوانوں پر مکمل اعتماد کرکے اپنے وسائل کو بروئے کار لائیں تاکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے اپنے اندرونی وسائل کو بروئے کار لانا ہو گا تب جا کر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے شکنجہ سے نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا، موجودہ حالات میں بھارت، امریکہ، برطانیہ، فرانس اپنے مفادات کی خاطر ایک ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :