Live Updates

بھارت میں انتہاء پسندی زور پکڑ رہی ہے، عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ،ْرحمن ملک

پیر 19 فروری 2018 19:28

بھارت میں انتہاء پسندی زور پکڑ رہی ہے، عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہاء پسندی زور پکڑ رہی ہے، عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کے وزراء کو بھارت میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا کہ بھارت میں انتہاء پسندی زور پکڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

آج خود بھارت کے اپنے لیڈر کہہ رہے ہیں کہ آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے جو سلوک ہمارے ساتھ کیا وہی سلوک آر ایس ایس بھارت میں کر رہی ہے۔ آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس کے بانی رکن ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آر ایس ایس اور طالبان آپس میں مل چکے ہیں، دونوں دہشت گرد بھارت کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ الله کرے ان کی شادی کامیاب ہو، وہ چوتھی شادی بھی کر سکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :