نیب کی درخواست مسترد‘ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 فروری 2018 19:15

نیب کی درخواست مسترد‘ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری۔2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار رکھی ہے۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کے بعد 14 دسمبر 2017 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار رکھی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں پیش نہ ہونے پر کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر نیب اہلکاروں نے انہیں لندن سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا تھا۔بعدازاں احتساب عدالت نے 9 اکتوبر کو کیپٹن (ر) صفدر کو ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :