Live Updates

عمران خان کی تیسری شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

ہر طرف سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ،مخالفین نے بھی تنقید کے نشتر برسائے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 فروری 2018 19:11

عمران خان کی تیسری شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ہر طرف سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ،مخالفین نے بھی تنقید کے نشتر برسائے۔تفصیلات کے مطابق ہر طرف پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی شادی کے چرچے ہیں۔سوشل میڈیا نے بھی عوام کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ کسی بھی موضوع پر اپنےرائے کا اظہار کریں اور اسے عوام کے سامنے پیش کریں ۔

ایسے حالات میں سوشل میڈیا کی دنیا پر بھی عمران خان کی شادی چھائی رہی۔

(جاری ہے)

عمران خان کی شادی گزشتہ رات سے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ۔ پی ٹی آئی رہنما، سیاستدانوں اور عمران خان کے چاہنے والوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد کا سلسلہ جاری رہا۔ایک طرف کپتا ن کو ہر طرف سے شادی پر مبارکباد کےپیغامات موصول ہو رہے تھے تو دوسری جانب کپتان کے مخالفین نے اس موقع کو بھی ضائع کئیے بغیر عمران خان پر تنقید کے نشتر برسا دئیے۔اس حوالے سے ایک صارف کا تبصرہ خوب وائرل ہوا جس میں عمران خان کی شادی پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئیٹر کے ایک صارف نے کہا کہ تبدیلی آگئی، 70 سال تک موروثی سیاست ہوئی اب عروسی سیاست کا دور آگیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :