Live Updates

اللہ تعالیٰ عمران خان کو شادی کے ساتھ سکون بھی دے ،ْ مریم اور نگزیب

پیر 19 فروری 2018 19:15

اللہ تعالیٰ عمران خان کو شادی کے ساتھ سکون بھی دے ،ْ مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو شادی کے ساتھ سکون بھی دے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عمران کو شادی کے ساتھ سکون بھی دے۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کرکٹر ہے وہ ہر چیز کا ری پلے کرتا ہے ،ْمجھے لگتا ہے شادی پہلے ہوئی ہے اور ری پلے کل ہوا۔

صحافی کے سوال پر کہ کیا عمران خان اپنی بیگم کو سلامی میں خاتون اول کا ٹائٹل دیں گی کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ میرا خیال ہے یہ ان کی قسمت میں نہیں ہے، پتا نہیں اب یہ شادی وزیر اعظم بننے کیلئے کی ہے یا گھر بسانے کے لئے، عمر کے حساب سے تو شادی کافی پرانی لگتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :