سینٹ الیکشن:ایم کیو ایم نے کامران ٹیسوری سمیت 9امیدوار دستبردار کروالیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 فروری 2018 19:08

سینٹ الیکشن:ایم کیو ایم نے کامران ٹیسوری سمیت 9امیدوار دستبردار کروالیے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری۔2018ء) سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری روز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اپنے 9 امیدواروں کو دستبردار کرا لیا ہے۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری روز وقت ختم ہونے سے کچھ دیر قبل ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ایک خط بھیجا گیا، جس میں 9 امیدواروں کے کاغذات نامزدگیوں کو واپس لے لیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کی جانب سے بھیجے گئے خط پر کنوینئر خالد مقبول صدیقی کے دستخط تھے، جس کے مطابق جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لیے گئے ان میں ایم کیو ایم پاکستان میں اختلاف کا باعث بننے والے کامران ٹیسوری کا نام بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دیگر امیدواروں میں کشور زہرہ، فرحان چشتی، احمد چنائے، جسٹس حسن فیروز، علی رضا عابدی، منگلہ شرما، نگہت شکیل اور امین الحق کے نام واپس لیے گئے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حتمی طور پر جن امیدواروں کو سینیٹ انتخابات کے لیے نامزد کیا گیا ہے ان میں جنرل نشست کے لیے بیرسٹر فروغ نسیم اور عامر چشتی کا نام شامل ہے جبکہ خواتین کی نشست کے لیے نسرین جلیل، ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے عبدالقادر خانزادہ اور اقلیتی امیدوار کے طور پر سنجے پروانی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :