سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز یکجا کرنے کے لیے دائرنواز شریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 فروری 2018 19:08

سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز یکجا کرنے کے لیے دائرنواز شریف کی اپیل سماعت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری۔2018ء) سپریم کورٹ میں نیب ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کے معاملے پر نواز شریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ، چیف جسٹس ثاقب نثار 21 فروری کو اپنے چیمبر میں سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے 3نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کی تھی ، رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے جس پر اعتراضات کے خلاف چمبر اپیل دائر کی گئی ،چیف جسٹس نے چمبر اپیل خارج کر کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھا تھا۔

نواز شریف نے اپیل خارج کرنے کے فیصلے کو آئینی درخواست سے چیلنج کیا تھا ، آئینی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر دیئے تھے۔دوسری آئینی درخواست پر اعتراضات کے خلاف پھر اپیل دائر کی گئی جو سماعت کیلئے مقرر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :