نیب کا وفاقی وزیر کیخلاف اختیارات کےناجائزہ استعمال پرانکوائری کاحکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 فروری 2018 19:00

نیب کا وفاقی وزیر کیخلاف اختیارات کےناجائزہ استعمال پرانکوائری کاحکم
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری 2018ء) : قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیراکرم درانی کے خلاف انکوائری کاحکم دے دیا ہے،اکرم درانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب کی صدارت میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔جس میں مختلف امور اور انکوائریوں کاجائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب اعلامیہ کے مطابق نیب نے وفاقی وزیراکرم درانی کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔

اکرم درانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔اکرم درانی پر آئی 12اور آئی 16سیکٹرز میں من پسند افراد کوپلاٹ دینے کاالزام ہے۔دوسری جانب نیب نے کیپٹن رصفدر کی ضمانت کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔واضح رہے اسلام آبادہائیکورٹ نے کیپٹن ر صفدر کی ضمانت برقرار رکھنے کاحکم دیا ہے جبکہ نیب کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :