Live Updates

عمران خان کی تیسری شادی بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بنی رہی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 فروری 2018 19:00

عمران خان کی تیسری شادی بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بنی رہی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء) سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی شادی کو بین الاقوامی میڈیا میں بھی خوب جگہ ملی،عمران خان کی تیسری شادی بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بنی رہی۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک انصاف کی شادی کو بین الاقوامی میڈیا میں بھی خوب جگہ ملی۔ امریکی،برطانوی اوربھارتی میڈیا نے کپتان کی تیسری شادی کی خبروں کو ہیڈلائنزمیں جگہ دی۔

بھارتی چینل ٹائمز نےاپنے ناظرین کو یہ خبر یوں سنائی کہ ورلڈ کپ جیتے والے کپتان عمران خان کی شادیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ دوسری جانب بارت کے مشہور میڈیا ہاؤس این ڈی ٹی وی نے کہا کہ یہ عمران خان کی شادی کا تیسرا موقع ہے۔انڈین ایکسپریس نے اپنی سرخی میں لکھا کہ عمران خان تیسری  بار شادی کے رشتے میں جڑ گئے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ایجنسی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی شادی کواپنی شہہ سرخیوں میں رکھا۔

خلیج ٹائمزنے اپنے قارئین کو بتایا کہ عمران خان نے پانچ بچوں کی ماں بشری مانیکا اور اپنی روحانی پیشوا سے بیاہ رچا لیا۔ زی ٹی وی نے کہنا تھا کہ کرکٹراورسیاستدان اپنی روحانی پیشوا بشری مانیکا سےرشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ دی ہندو،العربیہ اورہندوستان ٹائمز نے بھی کپتان کی شادی کی خبروں کو شہہ سرخیوں میں رکھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :