فاٹامیںانفراسٹرکچر کی بحالی سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،اقبال جھگڑا

جلد قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق فاٹا کو خیبرپختونخوا میںضم کیاجائیگا،گورنرخیبرپختونخوا سے آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن ملاقات

پیر 19 فروری 2018 18:44

فاٹامیںانفراسٹرکچر کی بحالی سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان میںآسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔ سفارت خانے کے پولیٹکل سیکرٹری ہوگ بوئیلان اور پولٹیکل آفیسر متین امین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سکندرقیوم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اور دوطرفہ اُمور پر بات چیت کی۔اس موقع پر گورنرنے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں فاٹامیں امن بحال ہواہے اور ٹی ڈی پیز کی واپسی کے بعد انفراسٹرکچر کی بحالی سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فاٹامیں اصلاحات نافذکررہی ہے اور فاٹا میں پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار بڑھا دیاگیاہے جبکہ بہت جلد قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق فاٹا کو خیبرپختونخوا میںضم کیاجائیگا۔