مسلم لیگ (ن) ایک سنجیدہ سیاسی جماعت اور اس کی قیادت نظریاتی ہے،وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

پیر 19 فروری 2018 18:44

مسلم لیگ (ن) ایک سنجیدہ سیاسی جماعت اور اس کی قیادت نظریاتی ہے،وزیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک سنجیدہ سیاسی جماعت ہے جس کی نظریاتی قیادت ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ محمد نواز شریف کے بیانیے کی حمایت کر رہے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسے اس حقیقت کا واضح ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اپنے محبوب قائد محمد نواز شریف سے دلی محبت اور لگائو ہے اس لیے کوئی بھی عوام کے دلوں سے محمد نواز شریف کو نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بہتر طرز حکمرانی فراہم کرنے اور اپنے گزشتہ 5 سالوں کی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اگلے عام انتخابات بھی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت کی حالیہ تبدیلی میں پاکستان پیپلز پارٹی نے منفی کردار ادا کیا ہے اور اس کے رہنما آصف علی زرداری نے اس بات کا اعتراف عوامی اجتماع میں کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کسی بھی قسم کی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں اور نہ ہی طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے ، اگر کسی کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہے تو اسے عوام کے سامنے لانا چاہیئے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد سے سینیٹ کی دونوں نشستیں جیت لے گی۔

متعلقہ عنوان :