الخدمت کراچی کے ہر علاقے میں واٹرفلٹریشن پلانٹس نصب کرے گی ،حافظ نعیم الرحمن

حکومت کے کرنے کے کا م الخدمت کررہی ہے ،شہریوں کی خدمت دینی فریضہ سمجھ کر رہے ہیں ،امیرجماعت اسلامی کراچی

پیر 19 فروری 2018 18:42

الخدمت کراچی کے ہر علاقے میں واٹرفلٹریشن پلانٹس نصب کرے گی ،حافظ نعیم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) الخدمت کے تحت کراچی کے علاقے گلبرگ بلاک 16 میں آراوواٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیاگیا۔افتتاح امیرجماعت اسلامی کراچی وصدرالخدمت حافظ نعیم الرحمن نے کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا کہ الخدمت کے تحت کراچی کے ہر علاقے میں واٹرفلٹریشن پلانٹس نصب کریں گے۔

حکومت کے کرنے کے کا م الخدمت کررہی ہے ۔شہریوں کی خدمت دینی فریضہ سمجھ کر رہے ہیں ۔الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹس عالمی معیارکاپانی فراہم کررہے ہیں۔ مخیرحضرات اور علاقہ مکین ہماراساتھ دیں ۔تقریب سے قاضی سیدصدرالدین کنٹرولرواٹرپروجیکٹ اورصبغت اللہ امیر زون نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پرمعروف عالم دین مفتی انعام الحق صدیقی کے علاوہ واٹرپروجیکٹ اورالخدمت کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الخدمت کے تحت شہر میں یہ29واں واٹر فلٹریشن پلانٹ ہے ،تمام پلانٹس منظم انداز میں شہریوں کو صاف اور عالمی معیار کے مطابق پانی فراہم کرنے میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دورمیں بھی لوگوں کو پینے کاصاف پانی دستیاب نہیں ہے ۔لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبورہیں اور اس سے بہت سے امراض پھیل رہے ہیں۔صاف اور معیاری پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن الخدمت یہ کام اپنا دینی فریضہ سمجھ کر کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت نے ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی ہے اورکسی بھی موقع پر یہ اپنے فرائض کی ادائیگی سے پیچھے نہیںہٹی ۔انشاء اللہ ہم اس شہر کی آئندہ بھی خدمت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کو نیکی کے کاموں میں مخیر حضرات کا تعاون حاصل رہتا ہے ۔تاہم پانی جسے منصوبوں کو مزید وسعت دینے کیلئے ہمیں مخیر حضرات کے تعاون کی ضرورت ہے ۔

انہیں چاہیے کہ وہ آگے آئیں ۔شہرکے ہر علاقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرکے شہریوں کو صاف اور معیاری پانی فراہم کرنا چاہتے ہیں ۔قاضی سید صدرالدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آراو پلانٹس کی تنصیب سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ شہر میں پلانٹس کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ،شہر میں نصب پلانٹس سے سالانہ ایک کروڑ سے زائد لوگ استفادہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی بنیادی ضرورت پوری کرنے کیلئے شہر کے دیگر علاقوں میں مزید پلانٹس نصب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :