سندھ ہائیکورٹ، دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے خلاف دائر درخواست پر کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب

پیر 19 فروری 2018 18:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے خلاف سماجی کارکن عمران شہزاد کی جانب سے دائر درخواست پرپیرکو سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت کو سندھ حکومت کے وکیل نے آگاہ کیا کہ دودھ کی فروخت مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی کوشش جاری ہے، اس سلسلے میں کمشنر کراچی سے ایک اجلاس بھی کرچکے ہیں۔حکومتی وکیل کی یقین دہانی پر عدالت نے کمشنر کراچی کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مذید کارروائی 14 مارچ تک ملتوی کردی۔