کراچی، علینہ قتل کیس میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت

عدالت کا تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر حتمی چالان اور موبائل ڈیٹا کی فارنزک رپورٹ پیش کرنے کا حکم

پیر 19 فروری 2018 18:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں علینہ قتل کیس میں دو ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، کیس کے تفتشی افسرعدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر کی جانب کیس کا حتمی چالان اور موبائل ڈیٹا فارنزک پیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتشی افسر کو آئندہ سماعت پرحتمی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بعد ازاں عدالت نے درخواست کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی ۔واضع رہے کے علینہ قتل کیس میں اسکی سگی بہن علوینہ اسکا منگیتر مظہر ، ملزم احسن اور عباس نامزد ہیں۔ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ سعودآباد میں درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :