کراچی،سینئر سول جج شرقی نے اسلامیہ کالجز کی عمارت کو3 مارچ تک خالی کرانے ہدایت

پیر 19 فروری 2018 18:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) سینئر سول جج شرقی کی عدالت میں اسلامیہ کالجز کی عمارتوں کوعدالتی احکامات کے باجود خالی نہ کرانے پر اسلامک ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت کے روبرو پولیس حکام نے موقف اپنایا کہ اسلامیہ کالجز کی عمارتوں کو خالی کرانے کے دوران انہیں طلبہ کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس پر پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق ہماری کوشش ہے کہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے، کالجز کی عمارتوں کو خالی کرانے کے لئے بات چیت کا عمل جاری ہے۔ پولیس حکام نے عدالت سے عمارتوں کو خالی کرانے کے لئے مہلت طلب کی۔ عدالت نے حکام کی جانب سے کی مہلت کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے انہیں 3 مارچ تک کالجز کی عمارتوں کو خالی کرانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسلامیہ کالجز کی عمارتوں کو عدالتی احکامات کے باوجود خالی نہ کرانے پر اسلامک ایجوکیشنل ٹرسٹ نے محکمہ تعلیم کو فریق بناتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست دائر کرائی تھی۔توہین عدالت کی گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکام کو کالجز کی عمارتوں کو 17 فروری تک خالی کراکے 19 فروری تک عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا

متعلقہ عنوان :