کراچی،جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو 2 چشم دید گواہوں نے نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار مذید 3اہلکاروں کو شناخت کرلیا

پیر 19 فروری 2018 18:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پیرکونقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں پولیس نے قتل کیس میں گرفتارمزید 3 پولیس اہلکاروں عبدالعلی، غلام ناظر اور شفیق کو پیش کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ کے روربرو تینوں پولیس اہلکاروں کی علیحدہ علیحدہ شناخت پریڈ کرائی گئی، جہاں تینوں پولیس اہلکاروں کو واقعہ کے 2 چشم دید گواہوں نے شناخت کیا.عدالت نے گواہوں کی جانب سے شناخت کرنے پرگرفتار تینوں اہلکاروں کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے انہیں آئندہ انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :