تفتیشی افسران کے ضمیر ،اختیار کے برعکس ریفرنسز تیار کرائے جارہے ہیں
،ریکارڈ موجود ہے عوام کے سامنے لائینگے ‘ رانا ثنا اللہ نواز شریف کا موقف عوام میں سرایت کر گیا ہے ،اسی کامیابی کی وجہ سے عمران خان عدلیہ کے فیصلے کو کمزور قرار دے رہے ہیں پی ٹی آئی سربراہ کی شادی پہلے ہو گئی تھی لیکن معاملے کو چھپایا گیا ، مفتی سعید کو عمران خان نے اسی کام کیلئے رکھا ہوا ہے‘ میڈیا سے گفتگو
پیر 19 فروری 2018 18:40
(جاری ہے)
میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو شادی کی مبارکباد دیتا ہوں ۔ہر کام کرنے کیلئے ایک وقت ہوتا ہے، کسی کو نانا‘ نانی ، دادا ‘ دادی بننے کے بعد یہ عمل زیب نہیں دیتا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم بزرگوں اور پیروں کی عزت کرتے ہیں کیونکہ انہی اولیا ء کرام کی وجہ سے اس خطے میں اسلام پھیلا ہے لیکن جہاںتک دعائوں کا تعلق ہے تو یہ سوائے اللہ تعالیٰ کے کسی کے سامنے نہیں کرنی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو 21کروڑ عوام نے تشکیل دیا ہے اور اس سے تمام ادارے جنم لیتے ہیں ۔ آئین کا ایک فریم ورک ہے ،اگر ادارے حدود سے تجاوز کریں گے تو اس سے ملک نہیں چل سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ سب سے بڑی جے آئی ٹی 21کروڑ عوام کی ہے اور اگر اس جے آئی ٹی کے ہیرے فیصلہ کریں گے تو یہ ان ہیروں کے اوپر ہوگا جو 28جولائی کے فیصلے کا سبب بنے ۔ آج نیب کے ریفرنسز کا کیا مذاق بن رہا ہے ،جو گواہ لایا گیا اس کے پاس نواز شریف ، مریم نواز یا کیپٹن (ر) محمد صفدر کے لئے ایک لفظ نہیں ۔ یہ جو ضمنی ریفرنسز آرہے ہیںہمارے پاس اس کا ریکارڈ موجود ہے ہم ان باتوں کو اپنی انتخابی مہم میں عوام کے سامنے لائیں گے ۔تفتیشی افسران کے ضمیر اور اختیار کے برعکس ریفرنسزتیارکرائے جارہے ہیں ،اگر یہ معاملہ اس جے آئی ٹی تک پہنچا جو ملک کے 21کروڑ عوام کی جے آئی ٹی ہے تو وہ فیصلہ ووٹ کی طاقت سے کریں گے اور پھر ہر کسی کو اس فیصلے کو ماننا پڑے گا ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف اس پوزیشن میں ہیں کہ(ن) لیگ میں موجود ہر فرد کوان کی قیادت ، صدارت اور ان کی رہبری پر مکمل اتفاق ہے اور جوہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں اس سے شدت کم نہیں ہوتی بلکہ اس میں اضافہ ہوتا ہے ، نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے لئے عدلیہ کا کندھا استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جو بیانیہ اپنایاہے پارٹی میں اسے مکمل تائید حاصل ہے ، یہ بیانیہ عوام میں سرایت کر چکا ہے اور اسی کی کامیابی کی وجہ سے عمران خان کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ نے کمزور فیصلہ دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.