مسلم لیگ(ن) کا اعلیٰ عدلیہ اور ججز سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی ججزکےطرزعمل کوپارلیمنٹ میں زیربحث لانے کی ہدایت، صبروتحمل کی پالیسی کاغلط فائدہ اٹھایا جارہا ہے،جبکہ پارٹی قیادت کوجان بوجھ کرٹارگٹ کیا جارہا ہے،پارلیمانی ارکان نے نوازشریف کی قیادت پراعتماد کا اظہارکردیا۔ پارلیمانی پارٹی کااجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 فروری 2018 18:13

مسلم لیگ(ن) کا اعلیٰ عدلیہ اور ججز سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن نے اعلیٰ عدلیہ اور ججز سے متعلق پارٹی پالیسی تبدیل کرنے کافیصلہ کرلیا،ن لیگ کی جانب سے صبروتحمل کی پالیسی کاغلط فائدہ اٹھایا جارہا ہے،وزیراعظم نے ججز کے طرزعمل کوپارلیمنٹ میں زیربحث لانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور عدلیہ کے طرزعمل پرتبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت پربھرپوراعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ نوازشریف کے بیانیے کی حمایت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ارکان کوججز کے طرزعمل کوپارلیمنٹ میں زیربحث لانے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ایوانوں اور ہرفورم پرججز کے طرزعمل کوزیربحث لایا جائے۔ اس موقع پرپارلیمانی ارکان نے وزیراعظم کے اعلان کی حمایت کردی۔ پارلیمانی ارکان نے مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی قیادت پربھرپور اعتماد کا اظہار بھی کردیا ہے۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ن لیگ کی جانب سے صبروتحمل کی پالیسی کا غلط فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ایسا لگ رہاہے کہ ن لیگ اور اس کی قیادت کوجان بوجھ کرٹارگٹ کیا جارہا ہے۔