مسلم کانفرنس کی کمسن بچی کی بے حرمتی اور قتل میں ملوث پولیس اہلکار کے حق میں ہندو انتہا پسندوں کی ریلی کی مذمت

پیر 19 فروری 2018 18:10

سری نگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے کٹھوعہ میں کمسن بچی کی بے حرمتی اور قتل میں ملوث پولیس اہلکار دیپک کھجوریہ کی رہائی کے لیے ہندو انتہا پسندوں کی ریلی کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلم کانفرنس کا ایک اجلاس آج سرینگر میں پارٹی صدر محمد سلطان ماگرے کی صدارت میں ہوا۔

محمد سلطان ماگرے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی ارکان پر زوردیا کہ وہ مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پروگرام پرمکمل طورپر عمل کریں۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد صالح نے اپنے خطاب میں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے آئے روز جاری کئے جانے والے بیانات کی مذمت کی۔ شرکاء نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی منظورکردہ قراردادوں پر عملدرآمد کرائے تاکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فاروق احمد ریشی، منظور احمدمیر، فیضان احمد، حفیظ اللہ بافندہ، شکیل احمد صوفی، عبدالغفار گورو، علی محمد میر، بشیر احمد تیلی، عبدالحمید ڈار، عبدالغنی ڈار، غلام حیدر ، فیروز احمد، عبدالمجید ڈار، فدا حسین وانی، شوکت احمد ڈار، محمد رمضان ملہ ،منظور احمد بٹ اور نذیر احمد نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :