مقبوضہ کشمیر، حاجن میں جموں وکشمیرمسلم لیگ کے رہنما سمیت چار افراد پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ

پیر 19 فروری 2018 18:10

سری نگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے آج ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میںجموں وکشمیر مسلم لیگ کے رہنما سمیت چار افراد پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ نافذکیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کالا قانون مسلم لیگ کے رہنما محمداسداللہ پرے، رئیس احمد بابا، محمد ایاز پرے اور غلام محی الدین خان پر لاگو کیا گیا ۔

(جاری ہے)

محمد اسداللہ پرے کو جون 2015ء میں گرفتار کیا گیا تھااور ان پرمسلسل چھٹی بار کالا قانون نافذ کیا گیا۔چاروں افراد کوٹ بھلوال جیل جموں میں نظربندکیا گیا ہے۔ دریں اثناء جموں وکشمیر مسلم لیگ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں سیاسی قیدیوں کو سرینگر سے جموں کے جیلوں میں منتقل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ادھر غلام محمد خان سوپوری کی جیل نظربندی کاایک سال مکمل ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :