Live Updates

بھارتی وزیراعظم دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کے بانی رکن ہیں، بھارت میں انتہاء پسندی زور پکڑ رہی ہے، عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،سینیٹر عبدالرحمان ملک

پیر 19 فروری 2018 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر عبدالرحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھارتی دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کے بانی رکن ہیں، بھارت میں انتہاء پسندی زور پکڑ رہی ہے، عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالرحمان ملک نے کہا کہ بھارت کے وزراء کو بھارت میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا کہ بھارت میں انتہاء پسندی زور پکڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

آج خود بھارت کے اپنے لیڈر کہہ رہے ہیں کہ آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے جو سلوک ہمارے ساتھ کیا وہی سلوک آر ایس ایس بھارت میں کر رہی ہے۔ آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس کے بانی رکن ہیں۔ سینیٹر عبدالرحمان ملک نے کہا کہ آر ایس ایس اور طالبان آپس میں مل چکے ہیں، دونوں دہشت گرد بھارت کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ الله کرے ان کی شادی کامیاب ہو، وہ چوتھی شادی بھی کر سکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات