لودھراں سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی پیر اقبال شاہ کی پارلیمنٹ ہائوس آمد ، مسلم لیگ (ن) کے ورکروں کی زبردست نعرے بازی

پیر 19 فروری 2018 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی پیر اقبال شاہ کی پارلیمنٹ ہائوس آمد کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ورکروں نے زبردست نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں سے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب رکن قومی اسمبلی پیر اقبال شاہ جب پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ نمبر ایک پر پہنچے تو مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے ان کا استقبال کیا اور گلے میں ہار ڈالے۔

اس موقع پر پارلیمنٹ ہائوس کے باہر موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی۔ دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا، شیر آیا کے نعرے لگائے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس کنٹرول صلاح الدین ترمذی نے بھی پیر اقبال شاہ کو کامیابی پر مبارکباد دی۔