ْ قومی اسمبلی میں وزراء کی عدم موجودگی کی وجہ سے اجلاس آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کر دیا گیا

پیر 19 فروری 2018 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) قومی اسمبلی میں وزراء کی عدم موجودگی کی وجہ سے اجلاس آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر نے وقفہ سوالات شروع کیا تو تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے ان کی توجہ ایوان میں حکومتی بینچوں کی طرف دلائی جہاں پر وزراء سمیت اراکین بھی موجود نہیں تھے جس پر سپیکر نے کہا کہ اس طرح ایوان نہیں چل سکتا۔ وزراء آئیں گے تو اجلاس شروع ہوگا۔ انہوں نے اجلاس آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :