کراچی میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے طالب علم کا قتل ، فاٹا اراکین کا واقعے کے خلاف احتجاجاً علامتی واک آئوٹ

پیر 19 فروری 2018 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) فاٹا کے اراکین نے کراچی میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے طالب علم کے قتل کے خلاف احتجاجاً علامتی واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حاجی بسم الله خان نے کہا کہ کراچی میں قبائلیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس پر احتجاجاً علامتی واک آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :