قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد شروع ہوگیا

نوابزادہ مطلوب مہدی کی دادی، ایران طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد اور کراچی میں قتل ہونے والے طالب علم کے لئے فاتحہ خوانی

پیر 19 فروری 2018 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن نوابزادہ مطلوب مہدی کی دادی، ایران مسافر طیارے کے حادثہ میں جاں بحق افراد اور کراچی میں قتل ہونے والے طالب علم کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس پر سپیکر قومی اسمبلی کے کہنے پر حاجی بسم الله خان نے جہلم سے قومی اسمبلی کے رکن راجہ مطلوب مہدی کی دادی اور کراچی میں باجوڑ کے قتل ہونے والے طالب علم کے لئے دعائے مغفرت کی۔