نیب کی درخواست پرشریف فیملی کانام ای سی ایل میں ڈالیں گے یا نہیں، وزیر داخلہ نے حتمی فیصلہ سنا دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 فروری 2018 17:54

نیب کی درخواست پرشریف فیملی کانام ای سی ایل میں ڈالیں گے یا نہیں، وزیر ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری 2018ء) : وزیرداخلہ احسن اقبال نے نیب واضح پیغام دے دیا ہے،شریف خاندان کےافراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکا جائزہ لیا جارہا ہے،کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا ایک ضابطہ کارموجود ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نیب کی درخواست پر شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈال سکتے۔

(جاری ہے)

کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے باقاعدہ ایک ضابطہ کار موجود ہے۔ تاہم نیب کی درخواست پرمشاور ت جاری ہے اور شری فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے امریکہ پر بھی کڑی تنقید کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کانام گرے لسٹ میں ڈالنے سے دہشتگردی تمظیموں کو فائدہ ہوگا۔جبکہ پاکستان کو معاشی نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ’فناننشل ایکشن ٹاسک فورس‘ پاکستان مخالف قرارداد کے سیاسی مقاصد ہیں۔