کراچی،بلدیہ ملیر بھینس کالونی میں خصوصی صفائی مہم کے ذریعے دو دن میں 800 ٹن سے زائد کچرا اٹھایا گیا

پیر 19 فروری 2018 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طحہٰ احمد فاروقی کی ہدایت پر بلدیہ عالیہ ملیر بھینس کالونی میں خصوصی صفائی مہم کے تحت گزشتہ دو روز میں 800 ٹن سے زائد کچرا اٹھایا گیا ہے اور پرانا جمع شدہ کچرا اٹھانے کا کام جاری ہے۔ اس علاقے کی صورتحال دیگر علاقوں کے مقابلے میں قدرے خراب ہے زیادہ تر نالوں کی صفائی کا کچراو ملبہ، جانوروں کے گوبر اوربھوسے کی وجہ سے گرین بیلٹس اورکچرا کنڈیاں بھری ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ڈی کی ہدایت پراس علاقے میں خصوصی صفائی مہم کے ذریعے علاقوں اور گرین بیلٹس کو صاف کیا جا رہا ہے دیگر اقدامات میں تقریباً 30 ٹن گنجائش کے 5 بڑے کنٹینر ، 5 ٹرک اور ایک شاول کے ذریعے صفائی جاری ہے جبکہ مہم کے نگرانی سینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ محمد راشد کررہے ہیں۔ ایم ڈی طحہٰ فاروقی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملیر سے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے کام کا آغاز جلد کیا جائے۔ اورکھلا کچرا پھینکنے کی روایت ختم کرکے صحتمند ماحول فراہم کریں ۔علاوہ ازیںاہم شاہراہوں کی صفائی اور چونے کا چھڑکاؤ بھی تواتر سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :