اقتدار عوامی ووٹوں سے ہی ملے گا،امپائر کی انگلی یاچور دروازوں سے نہیں، مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن

وفاقی حکومت نے وطن عزیز کو توانائی بحران اور دہشتگردی سے نجات دلائی، حاجی شاہجہان،عبدالرحیم اعوان عوام ترقی کا سفر روکنے اور ملک کو مسائل میں دھکیلنے کا جرم کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے،سہیل ندیم، نورخان اخوندزادہ ، مہنازاختر

پیر 19 فروری 2018 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے نائب صدر حاجی شاہجہان،عبدالرحیم اعوان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سہیل ندیم،جوائنٹ سیکرٹری نورخان اخوندزادہ اور شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدر مہنازاختر نے کہا ہے کہ2018ء کے الیکشن میں پاکستان کا ہر حلقہ لودھراں بن جائے گا، امپائر کی انگلی سے فیصلوں کا وقت گذر چکا،اقتدار عوام کے ووٹوں سے ہی ملے گا چور دروازوں سے یا امپائر کی اگلی سے نہیں۔

پیرکو مشترکہ بیان میں مسلم لیگی رہنمائوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی بے لوث خدمت کر کے دل جیت لئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہی وطن عزیز کو توانائی بحران اور دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائی۔انہوں نے کہاکہ ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

عوام ترقی کا سفر روکنے اور ملک کو مسائل میں دھکیلنے کا جرم کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے،ان عناصر نے ساڑھے 4برس میں صرف جھوٹ کی سیاست کو پروان چڑھایا، بہتان تراشی اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والی جماعت مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کو معاشی ٹائیگر بنائے گی،مسلم لیگ (ن) ایک نظریے اور عوامی خدمت کا نام ہے،مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے، کرپشن، سفارش اوراقربا پروری کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور منصوبوں میں شفافیت کی حکومتی پالیسیوں کا عالمی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :