راولپنڈی،ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 3ملزمان گرفتار

پیر 19 فروری 2018 17:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 03ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کے چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے ہیں جس پر مقامی پولیس نے شاہ دی ٹالیاں ریڈکر کے 03ملزمان نقیب اللہ مسلح 01عدد پستول 30بور معہ05روند،واجد مسلح 01عدد پستول 30بور معہ04رونداور سید علی مسلح 01عدد پستول 30بور معہ04روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔myk

متعلقہ عنوان :