نوکوٹ میں طویل دورانئے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر عوامی نمائندوں،تاجروں اور شہریوں کے ہمراہ واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 19 فروری 2018 18:08

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) نوکوٹ میں طویل دورانئے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر واپڈا کے خلاف عوامی نمائندوں کے ہمراہ تاجروں اور شہریوں کاریلی اور احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق نوکوٹ سب ڈویژن حیسکو علاقے نوکوٹ میں 10فروری سے جاری بارہ گھنٹے زائد کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف نوکوٹ ٹاؤن کمیٹی کے جنرل کونسلرز اللہ بخش جسکانی اور مکیش کمار مالہی کی قیادت درجنوں تاجروں نے شاہی بازار سے ڈھورو بازار چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیاریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر واپڈا کے خلاف مزمتی نعرے درج تھے احتجاجی ریلی ڈھورو بازار چوک پر پہنچی تو نوکوٹ مٹھی شاہراہ بلاک ہونے سے دونوں جانب کی ٹریفک جام ہوگئی جس کی وجہ مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرناپڑا مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کونسلر مکیش کمار مالہی نے بتایا کہ نوکوٹ میں ہائی ٹینشن.لائنز کی مرمت کی آڑ میں صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک طویل لوڈشیڈنگ کی جاری ہے اور سلسلہ 10 روز سے جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کا کاروبار ختم ہوچکا ہے اور بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ کئی محلوں پینے کے پانی کی فراہمی بھی بند ہے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ نوکوٹ میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو شہر میں شٹر ڈاؤن کرکے ڈھوروبازار چوک میں دھرنا دے کر مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :