پی ایس ایل،ملتان سلطان ٹیم کے ہر رن بنانے پر فروٹ ٹری لگانے کا اعلان

ٹیم کی حوصلہ افزائی اور شہر کو سرسبز بنانے اور آلودگی کے خاتمے میں فروٹ ٹری معاون ثابت ہوں گے، حیدر اظہر

پیر 19 فروری 2018 18:08

پی ایس ایل،ملتان سلطان ٹیم کے ہر رن بنانے پر فروٹ ٹری لگانے کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) ایچ بی ایل، پی ایس ایل کے میچز میں ملتان سلطان کی ٹیم کی جانب سے ہر رن بنانے اور کھلاڑی کو آئوٹ کرنے پر ملتان میں فروٹ کے پودے لگائے جائیں گے۔ محمد علی سعید فائونڈیشن (MAS) جو ملتان شہر اور دیہی علاقوں میں میڈیکل کیمپوں کے انعقاد - آلودگی کے خاتمے اور دیگر فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے۔

ملتان کی یونیورسٹیوں کے ساتھ فروٹ کے پودے لگانے کیلئے ایک ایم او یو (MOU) پر دستخط کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ملتان سلطان کے جنرل مینیجر کرکٹ آپریشن حیدر اظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے شہریوں کو اپنی ٹیم سے بہت محبت ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ ملتان سلطان کی ٹیم فائنل میں کامیابی حاصل کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی حوصلہ افزائی شہر کو سرسبز و شاداب اور آلودگی کے خاتمے کیلئے فروٹ کے درخت معاون ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فٹبال، ہاکی کے مقابلے میں پاکستانی عوام کا کرکٹ سے بے پناہ لگائو ہے اور پی ایس ایل کے سلسلے میں ملتان سمیت ملک بھر میں گہما گہمی ہے۔ ملتان کے عوام ٹیم کو کرکٹ کا حقیقی سلطان دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ دعاگو ہیں کہ ٹیم تمام میچز میں بھاری مارجن سے کامیابی سے ہمکنار ہو۔