ْطلبا واساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

پیر 19 فروری 2018 18:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) اقراء حفاظ سیکنڈری سکول‘ نیو چوبرجی لاہورکے طلبا اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج‘ رائے ونڈ روڈ‘ شیر شاہ کالونی‘لاہورکے طلباو اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول‘ شاہ عالم گیٹ‘لاہور‘سرسکندر گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ‘ اندرون شاہ عالم‘ لاہور‘نرچر انٹرنیشنل سکول‘ گلبرگIII‘لاہور‘دارِ ارحم سکول‘ بڑتھ کالاخطائی روڈ‘ شاہدرہ‘لاہور‘عزیز پبلک ہائی سکول‘بڑتھ کالاخطائی روڈ‘شاہدرہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 459تھی۔

متعلقہ عنوان :