سینیٹ ، فاٹا میں 2018ء کے انتخابات پچھلی حلقہ بندیوں کے مطابق کرانے کے حوالے سے قرارداد کی منظور

پیر 19 فروری 2018 18:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) سینیٹ نے فاٹا میں عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا عمل روکنے اور 2018ء کے انتخابات پچھلی حلقہ بندیوں کے مطابق کرانے کے حوالے سے قرارداد کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سجاد حسین طوری نے قرارداد پیش کی جس پر قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، فرحت الله بابر، اعظم موسیٰ خیل، عثمان کاکڑ، مومن خان آفریدی، میر کبیر شاہی اور دیگر ارکان نے اظہار خیال کیا اور انہوں نے کہا کہ فاٹا سے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد اس وقت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مقیم ہیں اس لئے وہاں پر حلقہ بندیوں کا عمل روکنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے قرارداد کی مخالفت کی اور کہا کہ اس وقت الیکشن کمیشن پورے ملک میں حلقہ بندیاں کر رہا ہے۔ آبادی کی بنیاد پر ہونے والی ان حلقہ بندیوں میں مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق فاٹا کی نشستیں کم ہونا تھیں لیکن ہم نے انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد چیئرمین نے قرارداد منظوری کے لئے ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :