بشریٰ بی بی کی عدت کی مدت 14 فروری کو ختم ہوئی جس کے بعد نکاح ہوا۔ بشریٰ بی بی کی دوست

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 فروری 2018 17:23

بشریٰ بی بی کی عدت کی مدت 14 فروری کو ختم ہوئی جس کے بعد نکاح ہوا۔ بشریٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبر گذشتہ شب بریک ہوئی جس کے بعد یہ خبر میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح سے متعلق بات کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی دوست فرح کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی عدت کی مدت 14 فروری کو ختم ہوئی جس کے بعد نکاح ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ وٹو کی مدت عدت ختم ہونے پر ہی نکاح کیا گیا جس کے بعد وہ رخصت ہو گئیں۔  میڈیا پر آنے والی خبروں سے متعلق انہوں نے کہا کہ مدت عدت میں نکاح کیسے ہو سکتا ہے؟ میڈیا پر آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان  کی تیسری شادی کے موقع پر انتہائی سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فرح بھی شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :