Live Updates

رانا ثناء اللہ کی عمران خان کو شادی کی مبارکباد

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 فروری 2018 16:59

رانا ثناء اللہ کی عمران خان کو شادی کی مبارکباد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو ہنی مون پر جانے کے لئے ٹکٹ کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قانو ن پنجاب رانا ثناء اللہ کا بھی عمران خان کی تیسری شادی پر رد عمل سامنے آ گیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو شادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔شادی مقدس رشتہ ہے مذاق نہیں اڑنا چاہئیے۔

لیکن عمران خان کی شادی پہلے ہو چکی تھی پر معاملے کو چھپایا گیا۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو اس موقع پر ایک آفر بھی دے دی اور کہا کہ اگر عمران خان ہنی مون پر جانا چاہیں تو ان کو ٹکٹ آفر کر سکتا ہوں۔یا د رہے کہ عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق میڈیا پر بہت قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں۔لیکن گزشتہ روز عمران خان اور بشری مانیکا کی تیسری شادی کی تصاویر منظر عام پر آ گئی تھیں۔جس کے بعد کسی کی طرف سے عمران خان کو مبارک باد دی جا رہی ہے تو کسی کی طرف سے ان کو ایک روحانی پیشوا سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :