صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صفائی کے نظام کی بہتری کیلئے عوامی اشتراک ضروری ہے ،عوام کے تعاون کے بغیر شہر میں صفائی کی صورتحال مستقل بنیادوں پر برقرار رکھنا مشکل عمل ہے ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ریٹائرڈ) فرخ عتیق

پیر 19 فروری 2018 16:50

کوئٹہ۔ 19فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ریٹائرڈ) فرخ عتیق نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صفائی کے نظام کی بہتری کیلئے عوامی اشتراک ضروری ہے ،عوام کے تعاون کے بغیر شہر میں صفائی کی صورتحال مستقل بنیادوں پر برقرار رکھنا مشکل عمل ہے ،حکومت کے اقدامات عوام کے تعاون کے بغیر بارآور ثابت نہیں ہو سکتے،ان خیالات اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ صفائی کی صورتحال میں بہتری کے لئے عوامی سطح پر شعوری آگہی کی ضرورت کے تحت باقاعدہ مہم چلانا ناگزیر ہے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہزار گنجی اورہنہ میں صفائی آگاہی مہم کا آغاز جلد کردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کی ترویج کے لئے سول سوسائٹی بلدیاتی نمائندے اور میڈیا اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں جن کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا، صفائی مہم کی ترویج کے لئے اقدامات کا آغاز جلد کردیا جائے گا تاکہ عوامی سطح پر آگاہی کے نتائج کے طور پر شہری ایک طریقہ کار کے تحت روز مرہ زندگی میں کچرے کو عام مقامات کے بجائے مختص مقامات پر ٹھکانہ لگائیں، انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر صفائی ستھرائی کے ضمن میں حکومتی اقدامات کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو سکتے ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور اس سلسلے میں سول سوسائٹی میڈیا سمیت ہر فرد اپنا کردار ادا کرے تو متعین اہداف کے حصول میں آسانی پیدا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :