Live Updates

عمران خان نے نوازشریف کے مئوقف”مجھے کیوں نکالا“ کی خود تائید کردی

عمران خان کا پاناما فیصلےپراعتراض،عدالت نے پاناما کیس کا فیصلہ اقامے پردے کرکمزورفیصلہ دیا،چیئرمین پی ٹی آئی کا انٹرویو میں اعتراف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 فروری 2018 16:45

عمران خان نے نوازشریف کے مئوقف”مجھے کیوں نکالا“ کی خود تائید کردی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری 2018ء) : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف ”مجھے کیوں نکالا“کے مئوقف کی خود تائیدکردی ہے۔انہوں نے پاناما فیصلے پراعتراض کرتے ہوئے کہاکہ عدالت نے پاناما کیس کا فیصلہ اقامے پردے کرکمزورفیصلہ دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کواپنے انٹرویو میں واضح کیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف عوامی جلسوں میں عدلیہ خلاف تقاریر کررہے ہیں اور عوام کوعدالت کے خلاف اکسارہے ہیں جبکہ عدالت نے ان کیخلاف کچھ نہیں کیاجس کے باعث نوازشریف شیر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عدالت نے پاناما کیس کا فیصلہ اقامے پردے کرکمزورفیصلہ دیا۔انہوں نے ایک سوال پرکہ آپ نے عدالتی فیصلے پراعتراض کیوں نہ کیاجس پرعمران خان نے کہاکہ وہ عدالتی فیصلوں پرتنقید نہیں کرنا چاہتے تھے۔عمران خان نے ایک سوال پرکہاکہ عوام کا نوازشریف کے بیانیے کو پسند کرنا عارضی ہے۔واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف نے پاناما کیس میں اقامے پرنااہلی کے بعد ”مجھے کیوں نکالا“ کی آواز بلند کی۔ نوزشریف کے اس مئوقف کوپی ٹی آئی کی جانب سے شدید تنقید کانشانہ بھی بنایا گیا۔تاہم اب عمران خان نے نوازشریف کے اقامے پرنکالے جانے کے مئوقف کی خود تائید کردی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات