موسم کی خرابی کے باعث سبی میلہ 28فروی سے شروع ہو گا،ڈپٹی کمشنر سبی

پیر 19 فروری 2018 16:40

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصرنے کہا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث اور سبی میلہ کو مزید بہتر بنانے کے لیے سبی کاتاریخی اور ثقافتی میلہ مو یشیاں واسپاں 28فروی سے شروع ہو کر 04 مارچ تک جا ری رہے گا،انہوں نے کہا کہ پانچ روز سبی میلے میں وزیراعظم پاکستان،آرمی چیف، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی آمد متوقع ہے ، ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصرنے مزید کہا کہ سبی میلے میں فلاورشو، ملی نغمہ،علاقائی رقص، نیزہ بازی، رسہ کشی، موٹر سائیکل جمپ ا ور گھوڑا رقص پیش کئے جاتے ہیں جنھیں دیکھنے پا کستان بھر سے لو گوں کی کثیر تعداد آتی ہے سبی میلے میں ملک بھر سے لائے گئے اعلیٰ نسل کے جا نوروں کی ایک بڑی منڈی لگائی جا تی ہے۔

متعلقہ عنوان :