لسبیلہ ،سیمنٹ فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

پیر 19 فروری 2018 16:40

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں ایک نجی سیمنٹ فیکٹری میں دوران کام کرنٹ لگنے سے 52 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس ذرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں اٹک سیمنٹ فیکٹری میں گاڑی سروس کرتے ہوئے 52 سالہ شخص گل محمد عرف استاد گلو بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا،پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردی ۔

متعلقہ عنوان :