سعودی عرب نے افغانستان سے مرغیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی

پیر 19 فروری 2018 16:20

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) سعودی عرب کی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے افغانستان سے برڈ فلو کے باعث مرغیوں اور انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے نے وزارت کے اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر سند الحربی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پابندی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عائد کردہ اس رپورٹ کی بنیاد پر عائد کی گئی ہے جس میں بتایاگیاہے کہ افغانستان میں برڈ فلو خطرناک حد تک پھیل چکا ہے۔