ترکی نیٹو کی جنوبی سرحدوں کا تحفظ کر رہا ہے، ترک وزیر اعظم

پیر 19 فروری 2018 16:10

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی اور جرمنی نیٹو کے رکن ہیں ، ہم خطے میں نیٹو کی سرحدوں کا تحفظ کر رہے ہیں۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے جرمن خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ترک مسلح افواج عفرین میں شاخِ زیتون آپریشن میںلیوپارڈ۔

ٹو قسم کے جرمن ٹینکوں کو استعمال کر رہی ہے، جرمن ٹینکوں کا شام کی کاروائی میں استعمال کیا جانا قانونی اعتبار سے کوئی مسئلہ تشکیل نہیں دیتا، یہ فطری بات ہے کہ ہم انہیں بروئے کار لائیں کیونکہ ہر ملک اپنی زمینی سالمیت کے تحفظ کی خاطر اسلحہ خریدتا ہے۔ ترک وزیر اعظم نے جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور وزیر خارجہ سیگمار گیبریئل کی جانب سے عفرین کاروائی کے آغاز کے بعد ترکی کو فراہم کردہ ٹینکوں کی تجدید کیے جانے کے اعلانات کے حوالے سے کہا کہ ہم اس معاملے میں لا چار نہیں ہیں اگر جرمنی نے اس نظام کو دے دیا تو اچھا ہے وگرنہ ہمارے پاس ہمیشہ متبادل موجود ہوتا ہے اور ہم اس کی تجدید خود بھی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جرمنی کی طرف سے ترکی میں تیار کیے جانے کی منصوبہ بندی کردہ "آلتائی" ٹینکوں کی تیاری میں شراکت داری کی بھی پیش کی گئی ہے ، یہ تعاون دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا حتیٰ اس سے جرمنی کو زیادہ فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :