سینیٹ کے الیکشن بھی قومی اسمبلی کی طرح براہ راست ووٹوں سے ہونے چاہئیں، ملک میں ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ اصولی سیاست کو پروان چڑھانا ہو گا تاکہ ادارے مضبوط ہو سکیں، جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیاجاسکتاہے

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

پیر 19 فروری 2018 16:00

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن بھی قومی اسمبلی کی طرح براہ راست ووٹوں سے ہونے چاہئیں، ملک میں ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ اصولی سیاست کو پروان چڑھانا ہو گا تاکہ ادارے مضبوط ہو سکیں۔

(جاری ہے)

وہ پیر کے روز پی سی ایس آئی آر لاہور کمپلیکس میں فرنٹیئرز آف ایڈوانسڈ انجینئرنگ میٹریل کے موضوع پر چوتھی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،اس موقع پرچیئرمین پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ ڈاکٹر شہزاد عالم، وفاقی سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یاسمین مسعود سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، رانا تنویر حسین نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، عدلیہ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیا جا رہا ہے، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی اپنے فیصلے پر کہا کہ میرا فیصلہ بھی اس لئے آیا تھا کہ میں نے آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات کی ،ْایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا کوئی بھی رویہ ہو ،ْ سیاسی رویہ ہو یا سوچ کا رویہ ہو یا شادیوں کا رویہ ہو ،ْ سارے رویئے قابل اعتراض نہیں بلکہ خود ہی وہ قابل اعتراض بنا لیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریحام کی شادی کو پہلے خفیہ رکھا پھر بتا دیا گیا، ایسے ہی بشریٰ مانیکا کا معاملہ پہلے خفیہ رکھا گیا پھر اسے بھی بتا دیا گیا لیکن انہیں شادی مبارک ہو ، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے اور جب تک اصولی سیاست نہیں ہو گی تب تک ادارے مضبوط نہیں ہوں گے ،ْ میڈیا کو بھی چاہئے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے چہرے بے نقاب کرے،رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے حوالے سے بہت سی قربانیاں دیں ،ْ 35 ہزار کے قریب ہمارے فوجی شہید ہوئے، ہماری معیشت کو ڈھائی سو ارب کا نقصان ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو کافی حد تک ختم کردیا ہے ،ْہماری کوشش ہے کہ خطے میں دہشت گردی ختم ہو، وفاقی وزیرنے کہا کہ امریکہ کے ساتھ محبت اور نفرت کا رشتہ چلتا رہتا ہے اور چلتا رہے گا ،ْ بعض اوقات ہمارے لئے ان کے بیانات میں مخالفت نظر آتی ہے لیکن بعد میں ان کا نقطہ نظر مثبت انداز میں ظاہر ہوتا ہے،قبل ازیں کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسی کانفرنسز کے انعقاد سے ایڈوانس مٹیریل پر سائنسدان انجینئرز اور پروفیشنلز کو تحقیق کے بارے میں اپنا علم اور تجربہ بارے تبادلہ خیال کر نے کا موقع ملتا ہے،انہوں نے کہا کہ جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیاجاسکتاہے،انہوں نے کہا کہ حکومت طلباء اور پروفیشنلزکو اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوںکو بڑھانے کیلئے سہولیات فراہم کر رہی ہے،واضح رہے کہ کانفرنس میں دنیا بھر سے 250میٹریل انجینئرز اور سائنسدان شرکت کر رہے ہیں،