راتوں رات مشہور ہونے والی نوجوان اداکارہ پریا پرکاش کو فلم میں کام کرنے کی پیشکش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 فروری 2018 15:58

راتوں رات مشہور ہونے والی نوجوان اداکارہ پریا پرکاش کو فلم میں کام ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2018ء) : اپنی پہلی فلم ”اورو اڈار لو“ کی ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کے ایک ویڈیو کلپ سے راتوں رات شہرت پانے والی پریا پرکاش نے بالی وڈ فلم میں کام کرنے کے لیے 2 کروڑ روپے کا معاوضہ مانگ لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں پریا پرکاش نے کہا کہ وہ فی الوقت اپنی توجہ اپنی تعلیم پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں، انہیں کئی برانڈز سمیت بالی وڈ کی فلموں میں بھی کام کرنے کی آفرز ہو رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے کئی فلم سازوں اور ڈائریکٹرز نے پریا پرکاش کو فلموں میں کام کرنے کی آفر کی تو پریا نے ایک فلم میں کام کرنے کے لیے 2 کروڑ روپے کا معاوضہ مانگ لیا۔ان افواہوں میں کتنی سچائی ہے یہ تو پریا پرکاش خود ہی بتا سکتی ہیں البتہ ان کے پرستاروں کا کہنا ہے کہ جتنی شہرت پریا نے راتوں رات سمیٹی ہے اس کے مقابلے میں یہ رقم کچھ بھی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :