Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے بعد نواز شریف نے بھی شادی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 فروری 2018 15:50

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے بعد نواز شریف نے بھی شادی کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی کے بعد اب نواز شریف نے بھی شادی رچا لی۔ لیکن یہ نواز شریف پاکستان کے سابق وزیراعظم نہیں بلکہ شاد باغ لاہور کے ایک رہائشی ہیں ۔

(جاری ہے)

شاد باغ لاہور کے رہائشی نواز شریف کے والد کا نام محمد شریف جبکہ ان کے بھائی کا نام بھی شہباز شریف ہے۔ نواز شریف کی شادی کی تقریب لاہور میں ہی منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کا نام عائشہ عمر ہے۔ نواز شریف کے والد محمد شریف نے شریف خاندان کی محبت میں اپنے بیٹوں کا نام نواز اور شہباز رکھا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات