Live Updates

عمران خان کا سیاست سے بریک لینے کا فیصلہ

پیر 19 فروری 2018 17:53

عمران خان کا سیاست سے بریک لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شادی کے بعدپیر کو اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں اورپورا دن بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر گزارا، عمران خان (آج) منگل سے دوبارہ اپنی سر گرمیوں کا آغازپشاور کے ایک روزہ دورہ سے کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے شادی کے بعد پیر کو اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں اورپورا دن بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر گزارا، عمران خان (آج) منگل سے دوبارہ اپنی سر گرمیوں کا آغاز کریں گے اور پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ان کا خیرمقدم کریں گے، دورہ پشاور کے دوران چیئرمین تحریک انصاف ارباب نیاز اسٹیڈیم کی توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کے بعد عمران خان صوبائی وزراء، ارکان صوبائی اسمبلی اور مقامی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :